17 دسمبر، 2007، 8:15 PM

روس

روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

ماسکو میں روسی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں روسی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔ میزائیل تجربہ قطب شمالی کے بیرنٹس  سمندرمیں تولانیو کلیر پاور سب میرین سے کیا گیا اور اس نے ساحلی علاقے جزیرہ کمچٹکا میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔بیان کے مطابق زیر آب میزائل تجربے کا مقصد میزائل اسٹراٹیجک ایٹمی قوتوں کو آزمانا تھا۔بیان میں میزائل کی قسم کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے تاہم روسی خبر کے مطابق  صدر ولادی میر پوٹن نے جولائی میں تولا سب میرین سے سینیوا میزائل کے تجربات کا حکم دیا تھا۔روس اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط بنانے میں لگا ہوا ہے ۔ روس امریکہ کی طرف سے یورپ میں دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کا بھی مخالف ہے اور روس نے اس پر امریکہ کو خبردار بھی کیا ہے ۔  

 

News ID 606584

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha